ریحام خان نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کردی، مشی خان برس پڑیں
04:44 AM, 12 May, 2022
ریحام خان کو اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر سابق شوہر عمران خان کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اداکارہ مشی خان برس پڑیں، ان کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔ ریحام خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کیساتھ کیپشن میں لکھا کہ ''ہینڈسم نہ بنے گا دوبارہ''۔ https://twitter.com/RehamKhan1/status/1523276489885634561?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523276489885634561%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fentertainment%2F2022%2F05%2F2542682%2F خیال رہے کہ کچھ دن قبل عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کیمرے کے سامنے بیٹھے اپنے بال سنوار رہے ہیں۔ ریحام خان نے اسی ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی اداکارہ مشی خان نے ریحام کو اپنے نشانے پر لے لیا اور خوب طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''تم کو ایسا موقع ملے گا نہ دوبارہ، تو فکر نہیں اور ذکر نہیں۔'' https://twitter.com/mishilicious/status/1523415581093150720?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523415581093150720%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fentertainment%2F2022%2F05%2F2542682%2F ایک دوسری ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ '' عمران خان کے فالورز کو سمجھنا چاہیے کہ جیسے گدھے پر لائنیں لگانے سے وہ زیبرا نہیں بن سکتا، اسی طرح نااہل سلیکٹڈ بھی کبھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، بلکہ صرف انتشار ہی پھیلا سکتا ہے۔ https://twitter.com/mishilicious/status/1523432245083578368?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523432245083578368%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fentertainment%2F2022%2F05%2F2542682%2F اس پر اداکارہ مشی خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ صبح عمران خان، شام عمران خان صحت کا پیغام عمران خان۔ صبح سو کر اٹھنے کے بعد سے عمران خان کا پیچھا کرنے کیلئے علاوہ آپ کی اور کیا کیا خصوصیت کیا ہے؟ https://twitter.com/mishilicious/status/1523671199615569920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523671199615569920%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fentertainment%2F2022%2F05%2F2542682%2F