کیا آپ صبح اٹھتے ہی کمزوری محسوس کرتے ہیں؟

04:54 AM, 12 May, 2022

احمد علی
کیا آپ صبح اٹھتے ہی جسم میں تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس پریشانی سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس طریقہ کو اپنانے سے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا۔ سونے اور جاگنے کا وقت طے کریں سب سے پہلے اپنے سونے اور جاگنے کا وقت طے کریں۔ مقررہ وقت پر سونے کی کوشش کریں تاکہ آپ کافی نیند لے سکیں۔ ادھوری یا کچی نیند لینے سے آپ کی صبح کے معمولات متاثر ہوتے ہیں۔ اس لئے کوشش کریں کہ رات کو کم از کم8 گھنٹے اچھی نیند لیں۔ یہ دماغی کام کو بہتر بنائے گا۔ صبح اٹھتے ہی نیم گرم پانی پی لیں صبح اٹھتے ہی نیم گرم پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے گا اور نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرے گا۔ تازہ دم ہونے کے بعد، آپ جاگنگ کے لئے جائیں یا تقریباً 30 منٹ تک واک کریں، اس دوران خون کی گردش ٹھیک ہو گی اور آپ کا چہرہ اور جسم تروتازہ رہے گا۔ ناشتے میں پروٹین والی غذا کھائیں نہانے کے بعد ناشتہ ضرور کریں۔ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور چیزوں کا استعمال اچھا ہوتا ہے۔ ان چیزوں کو کھانے سے آپ دن بھر توانا محسوس کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کا موڈ بھی جوش وخروش سے بھرپور رہے گا۔ لیموں کا جوس بہتر فوائد کے لئے آپ صبح نہار منہ پانی میں کری پتہ، لیموں اور چینی ملا کر اس کا جوس پی سکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے صبح کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ اگر آپ روزانہ ایک گلاس یہ محلول پیتے ہیں تو اس کا اثر آپ کے پورے جسم پر ظاہر ہونے لگتا ہے۔
مزیدخبریں