اٹلی میں ٹریفک حادثہ ,چار پاکستانی نوجوان جاں بحق

06:45 AM, 12 May, 2022

احمد علی
میلان ( ویب ڈیسک ) اٹلی کے شہر میلان کی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق چاروں پاکستانی اپنے روزگار پر جارہے تھے. میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ وین اور کار میں ٹکر کے باعث پیش آیا ۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق دو افراد کی عمریں 30 سال اور ایک کی 35 سال تھی۔ اس ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ میلان تورینو موٹر وے پر وین اور کار میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں کام پر جانے والے چاروں پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ میلان ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے. حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کیلئے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے ۔ 5 ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
مزیدخبریں