عازمین حج کے لئے سمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار
09:35 AM, 12 May, 2022
سعودی حکومت نے اس سال تمام عازمین حج کے لئے سمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سمارٹ فون لازمی قرار دے دیا ہے مسجد نبوی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے بھی موبائل اپلیکشن کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ عمرہ اور طواف کے دوران رش سے بچنے کے لئے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے وقت لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کے لئے سمارٹ فون ضروری ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام عازمین حج اپنا ای میل ایڈریس بنا کر پاس ورڈ اپنے پاس محفوظ کر لیں ۔ تمام عازمین حج روانگی سے پہلے موبائل ایپس استعمال کرنا سیکھ لیں۔ عازمین حج کے لئے توکلنا اور اعتمرنا کے نام سے دو موبائل اپلیکشن بنائی گئی ہیں ۔ موبائل اپلیکشن گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی ۔ موبائل اپلیکشن انسٹال کرنے کے لئے حجاج کرام کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ویزا کے نمبر درکار ہیں۔