امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

11:32 AM, 12 May, 2022

احمد علی
کراچی (ویب ڈیسک ) انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہو کر 191 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل تیسرے دن بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہو کر191 روپے 66 پیسے پر جاپہنچا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 192 روپے75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ 1اپریل سے اب تک ڈالر سات روپے 12پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سےبات چیت میں ناکامی ڈالر بے قابو ہونےکی بڑی وجہ ہے۔ واضح رہے 1اپریل کوجوڈالر182 روپے سے زائد پر تھا وہ آج 191 روپے کوٹچ کرگیا۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.5 روپے مہنگا ہوکر 190 سے 192.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے 2 پیسے پر بند ہوا۔
مزیدخبریں