ایک اور لڑکی نے عامر لیاقت کو شادی کی پیشکش کر دی

12:34 PM, 12 May, 2022

احمد علی
لاہور: رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میز بان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست کے بعد انہیں ایک اور لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ علیزے نامی لڑکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے مشہور ہونے کا شوق نہیں، مجھے عامر لیاقت سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کا علم رکھتے ہیں اور اچھے انسان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دانیہ ملک نے ان کی عزت خراب کی، دانیہ نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں، آ جتک انکے منہ سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں سنی۔ مذکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ماضی میں کئی بے سہارا اور یتیم بچوں کو سہارا دیا ہے، انہیں جھوٹے الزامات لگا کر پھنسایا جارہا ہے. علیزے کا یہ بھی کہنا تھا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا تاہم میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بناکر دے سکتی ہوں۔
مزیدخبریں