وزارت داخلہ کا 2شناختی کارڈ ، پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان

01:03 PM, 12 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 2شناختی کارڈ ، پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے کا جرم کرنے والوں کے لیے ریلیف دیا گیا ہے، ایک کارڈ اور پاسپورٹ کسی قانونی کارروائی کے بغیر ختم کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ، ان افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی،ان افراد نے جعلسازی سے دوسیٹزن شپ نمبر بھی حاصل کررکھے ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ان 38 ہزار افراد کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ، ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر 3سال سزا ہو سکتی ہے ، یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی ، ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سخت سزااورجیل جانا پڑے گا۔
مزیدخبریں