پی ٹی آئی جلسے میں رونے والے بچے کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری

01:57 PM, 12 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران رونے والے بچے کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلایا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ابوبکر ایبٹ آباد جلسے میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملنے آیا تھا ، عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے جلسہ گاہ میں روتا رہا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ابوبکر کو ملاقات کیلئے بنی گالا بلالیا،ننھا بچہ عمران خان سے مل کر جذباتی ہوگیا اور دوبارہ رو پڑا۔ جس پر عمران خان نے ابو بکر کے سر پر ہاتھ رکھااور کہا رونے کی کیا بات ہے؟ تمہیں ابھی بڑے کام کرنے ہیں۔ ابوبکر نے عمران خان کیلئے انگوٹھی کا تحفہ بھی دیا ، عمران خان نے ننھے فین کی انگوٹھی پہن لی ، اسکے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور بچے کی فرمائش پر قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔
مزیدخبریں