سندھ حکومت کا 1122 ایمبولنس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

05:49 PM, 12 May, 2022

احمد علی
کراچی : سندھ حکومت نے 1122 ایمبولنس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت ریسکیو 1122 سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی اورمشیر قانون مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 30 مئی سے آپریشن شروع ہوگا ، 50 ایمبولینس سے کراچی میں آپریشن شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے بعد ریسکیو سروس شروع کررہے ہیں دیگر ڈویژن اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ میں ٹراماسینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 49 اورنج لائن بسیں پہنچی تھیں جس میں 20 اورنج لائن 29 ضلعوں کی ہیں۔
مزیدخبریں