مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پردہشتگردوں کاحملہ،آئی ایس پی آر

02:41 PM, 12 May, 2023

احمد علی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ۔ جوابی کارروائی میں اب تک2دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں ۔ آئی ایس پی آرنے بتایا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے ۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے ، سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ایف سی کیمپ میں جاری ہے ۔
مزیدخبریں