عدلیہ عمران خان کو تحفظ دینے کیلئے آہنی دیواربن گئی ہے، شہباز شریف

04:40 PM, 12 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے اور عدلیہ اسے تحفظ دینےکیلئے آہنی دیواربن گئی ہے۔ کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم ورثے میں ملنے والے حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، مہنگائی ، سیلاب اور کساد بازاری کے طوفان نے مشکلات سے دو چار کیا ہے ۔ شہباز شریف کا کنہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کے حواری مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں، عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، نیب نے عمران خان کے خلاف غبن کے کیسز بنائے ہیں، عمران خان کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے اور عمران کومالم جبہ میں کلین چٹ بھی دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھجوایا گیا ہے، کیا کسی عدالت نے اس کا نوٹس لیا ہے ؟ عمران خان فاشسٹ ڈکٹیٹرہے اور اسے تحفظ دینےکیلئے آہنی دیواربن گئی ہے۔
مزیدخبریں