عمران خان کا رہائی کے بعد قوم سے خطاب کا فیصلہ

09:03 PM, 12 May, 2023

احمد علی
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے رہائی کے بعد قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے۔ عمران خان رات گئے واپس زمان پارک پہنچیں گے اس لیے کل خطاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی اور جشن منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 40 سے زائد کارکنان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہیں اور تین ہزار سے زائد گرفتار ہوئے ہیں۔ فرخ حبیب نے کارکنان کو ہدایت کی کہ کارکنان عمران خان کے استقبال کے لیے موٹروے پر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کل تمام شہید کارکنان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، تمام گرفتار کارکنان کو رہا کروانا ہے۔
مزیدخبریں