اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مبینہ مقابلے میں ہلاک

08:32 AM, 12 May, 2024

ویب ڈیسک: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ کی برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا، ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور دستی بم برآمد ہوئے۔

برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، مرنے والے تمام افراد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 2 مئی کو لاہور کے علاقے ٹیکسالی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، مقتول اہلکار کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی جسے دکان پر گولیاں ماری گئی تھیں۔

مزیدخبریں