کراچی:ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےنوجوان قتل،ویڈیوسامنےآگئی

12:08 PM, 12 May, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے لیاقت آباد 3 نمبر میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران شہری کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ ڈالا ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور معصوم شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ جاری ہے.لیاقت آباد نمبر تین میں ڈکیتی مزاحمت پر بے رحم ڈاکوؤں نے یوسف نامی شہری کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ماسک پہنے ملزم نے پہلے شہری سے بحث کی اور اسی دوران اس کو ڈرانے کے لیے زمین پر فائر کیا۔

ملزم کی فائرنگ کے بعد یوسف نامی شہری چند قدم دور بھاگا اور جب ڈاکو اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے لگا تو اس نے مزاحمت کی۔

شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے یوسف کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا اور خود موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں