کوئٹہ: شیخ محمدزید بن النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

12:10 PM, 12 May, 2024

ویب ڈیسک: کوئٹہ کے شیخ محمد زید بن النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 ایمبولینس سروس کے 30 اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی ورکشاپ میں اہلکاروں کو ایمرجنسی میں دل کی ایمرجنسی سے نمٹنے، انہیں سی پی آر دینے اور ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت دی گئی۔ یہ اہلکار بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں طبی امداد فراہم کریں گے۔

الحمدللہ شیخ محمد زید بن النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، امراض قلب کے مریضوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیے 1122 کے اہلکاروں کو دل کی ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں