آئندہ ہفتے پاکستان سے مذاکرات شروع ہوں گے، نمائندہ آئی ایم ایف

01:15 PM, 12 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔

اپنے بیان میں ایستھر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا وفد ناتھن پورٹر کی قیادت میں اگلے پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے مزید کہا کہ مذاکرات سے گورننس اور معیشت کے لئے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

مزیدخبریں