نان فائلرز کیلئے بری خبر، 3500 سمز بلاک کردی گئیں

02:09 PM, 12 May, 2024

ویب ڈیسک: ٹیلی کام آپریٹرز نے 5 ہزار کے قریب نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے ایف بی آر کو بلاک کی جانے والی ساڑھے تین ہزار سمز کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔

ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے مزید پانچ ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھجوا دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلئے پیر کو تیسرا بیچ بھی بھجوایا جائے گا۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ پانچ پانچ ہزار نان فائلرز کا بیچ بھجوایا جائے گا۔

آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں