دبئی نے لانگ ٹرم "گیمنگ ویزا" متعارف کرادیا

05:07 PM, 12 May, 2024

علی رضا

(ویب ڈیسک ) دبئی نے ای-گیمنگ کے شعبے میں باصلاحیت افراد، تخلیق کاروں  کے لیے ایک طویل مدتی ' دبئی گیمنگ ویزا' کا آغاز کیا ہے۔

دبئی گیمنگ ویزا دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی ( دبئی کلچر) اور GDRFA- دبئی کی طرف سے مصنفین، مفکرین، فنکاروں، دانشوروں، اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیے گئے "کثیر سالہ" ثقافتی ویزا  کیٹگری میں سے ایک ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق خصوصی ویزے کا مقصد گیمز تشکیل دینے والوں کے ٹیلینٹ کو سراہنا اور انہیں مواقع دینا ہے۔ 

اپلائی کرنے کا طریقہ:

دبئی گیمنگ ویزا کے لیے دبئی کلچر کی ویب سائٹ یا https://dubaigaming.gov.ae/ کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے، جس میں تمام مطلوبہ دستاویزات منسلک ہوں، بشمول تعلیمی قابلیت، کمیونٹی کی شراکت کا ثبوت، اور ملازمت کے کردار کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کی کاپیاں ، رہائشی اجازت نامے، EIDs، ثقافتی سوانح حیات اور CVs، اور رابطے کی تفصیلات۔اس کے علاوہ  درخواست دہندگان کو اپنے پتے، رہائش کے مقامات، پیشوں اور کام کی جگہوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنی ہونگی۔

مزیدخبریں