اداکارہ علیزے شاہ کی بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو

06:17 PM, 12 May, 2024

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی فیمس ایکٹرس علیزے شاہ ان دنوں ٹی وی سکرین سے غائب نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کم ہی ایکٹو ہورہی ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی ویٖڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے ویڈیو کو دیکھ کر صارفین خاموش نہ رہے سکے اور دل کی بھڑاس نکالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کو ان کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کیونکہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، منظرعام پر آنے والی اس ویڈیو کو  انسٹاگرام پیج’ allpakshowbizstarz‘ کی جانب سے وائرل کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کراچی میں منعقد ’ کشمیرہم اسٹائل ایوارڈ‘ میں شرکت کے لئے آرہی ہیں، نامناسب ڈریس پہنے جیسے ہیں علیزے شاہ انٹر ہوئیں تو وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیو بھی بنائی، مگر اداکارہ سب کو انگنور کرتے کیٹ واک کرتے چلتی رہیں۔

علیزے شاہ نے مختلف پوز میں فوٹو بھی شوٹ کرایا ، ویڈیو کے بیگ گراونڈ میں بالی ووڈ انڈسٹری کا سونگ ’ اکھیاں گلاب ‘ بھی پلے کیا گیا ہوا، اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے اس انداز کو سراہا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں بھی ویڈیو کو اپلوڈ کیا ہے۔

مزیدخبریں