(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف ڈبلن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے 145 انٹرنیشنل میچز میں 300 وکٹیں حاصل کیں ۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں حاصل کیں۔سابق کپتان قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں 84 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔