بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا خوبصورت رقص، ویڈیو وائرل

04:18 AM, 12 Nov, 2021

Rana Shahzad
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس دوران کترینہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈانس کی مشق کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر شائقین اندازہ لگا رہے ہیں کہ کترینہ شادی کے لیے ڈانس کی پریکٹس کر رہی ہیں۔ ویسے اب حقیقت کیا ہے یہ تو کترینہ ہی بتا سکتی ہیں کہ وہ ڈانس کی مشق کیوں کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کچھ لوگوں کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس کر رہی ہیں۔ کترینہ کیف ہر بیٹ پر بہترین ڈانس سٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ مداح کترینہ کیف کے ڈانس سٹیپس اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف نے شادی سے قبل ممبئی کے جوہو میں ایک گھر لے رکھا ہے۔ وکی اور کترینہ اس گھر کے لیے بھاری رقم ادا کر رہے ہیں۔ دونوں نے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہے۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بھی اس اپارٹمنٹ کی عمارت میں رہتے ہیں۔ وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'سردار ادھم' کو زبردست رسپانس ملا ہے۔ ساتھ ہی کترینہ کیف کی فلم 'سوریاونشی' بھی زبردست کمائی کر رہی ہے۔ اس فلم میں انہوں نے اکشے کمار، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے۔
مزیدخبریں