کراچی: ڈینگی کے 51 نئے مریض سامنے آگئے
11:30 AM, 12 Nov, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد میں ڈینگی کے 51 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔ نومبر کے دوران شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 393 ہوگئی ہے. تفصیلات کے مطابق اس ماہ ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ گزشتہ روزڈینگی کے سب سے زیادہ 12کیس ضلع وسطی میں ریکارڈ ہوئے۔ شرقی اور جنوبی میں دس دس، کورنگی9، ملیر 8اورغربی میں 2 ٹیسٹ پازیٹیو آئے۔ رواں ماہ ضلع وسطی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ106 ہوگئی۔ شرقی92، ملیر88، جنوبی51، ملیر33 اورغربی میں نومبرمیں23 افراد غربی میں ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کو اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔