لاہور: ( پبلک نیوز) تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی معاہدے میں بڑی پیش رفت ، سربراہ تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا.
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20 وہ مقدمات واپس لئے جائیں گے جن کی سزا تین سال یا تین سال سے کم ہے، سعد رضوی اور دیگر کارکنوں کے خلاف دوسرے مرحلے میں پانچ سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لئے جائیں گے. ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردیئے گئے، سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید 487 افراد کے نام فہرست سے نکال دیئے ہیں، ٹی ایل پی کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جاچکے ہیں۔