امریکی شہری لگژری گاڑی سمیت دفن!
02:40 PM, 12 Nov, 2021
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی دلچسپ خبر ضرور سامنے آ جاتی ہے جو آپ نے پہلے کبھی پڑھی یا سنی نہیں ہو گی۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی آخری رسومات اس کی وصیت کے مطابق قیمتی گاڑی سمیت ادا کردی گئی ہیں۔ اس شخص کی وصیت تھی کہ اسے اس کی قیمتی گاڑی سمیت سپرد خاک کیا جائے۔ ڈون آڈان نامی شخص کو اس کے بیٹے نے ایک گاڑی تحفے میں دی تھی مگر وہ اس گاڑی میں زیادہ سفر نہ کر پایا اور مہلک بیماری میں مبتلا ہوگیا۔ اس شخص کو جب اس بات کا اندازہ ہوا کہ بیماری اس کی جان لے لے گی اور چند ماہ میں اس کی موت ہوجائے تو اس شخص نے وصیت کی کہ وہ جب مرجائے تو اسے گاڑی کے ساتھ دفن کیا جائے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب اس شخص کا انتقال ہوا تواس کے اہلِ خانہ نے وصیت کے مطابق بڑی قبر بنوائی اور ڈون آڈان کا تابوت اس میں رکھا گیا۔ گاڑی کے ساتھ دفن ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔