لاہور: 1200 سرکاری سکولوں پر 1روپیہ بھی خرچ نہ ہو سکا

03:47 PM, 12 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے 1200 سرکاری سکولوں پر گزشتہ 4ماہ میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے45 کروڑ روپے کا تخمینہ دیا گیا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے رواں مالی سال میں ابب تک ایک روپیہ بھی نہ لگایا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے مختص کیے گئے بجٹ میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ پی اینڈ بورڈ کی ماہ نومبر کی پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے 10 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا تھا۔ مختص ہونے والے بجٹ سے خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو اور دیگر کام کیے جانے تھے تاہم اپگریڈیشن پر ابتک بجٹ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام نے کہا ہے کہ ٹینڈر جاری کر دئیے گئے ہیں کام جلد شروع کردیا جائے گا۔
مزیدخبریں