پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں دوریاں ختم ہونے لگیں

06:29 PM, 12 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور (پبلک بیوز) پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں دوریاں ختم ہونے لگیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر گئے۔ دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں واپسی پر بات تو نہیں ہوئی لیکن متحد ہو کر حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ پارلیمان میں اتحاد کی وجہ سے اپوزیشن کا بل پاس ہوا۔ حکومت نے اپنا ہی بلایا ہوا جوائنٹ سیشن رات کے اندھیرے میں ملتوی کر دیا۔ وزیراعظم بھاگنے پر مجبور ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کی سازش ناکام کرائی، آگے بھی ہر سازش ناکام بنائیں۔ میرا اور مولانا کا تعلق آج کا نہیں نسلوں کا ہے۔
مزیدخبریں