چیئرمین پبلک نیوز ، اے پلس ٹی وی چودھری عبدالجبار کی نمازجنازہ ادا
11:59 AM, 12 Nov, 2022
چیئرمین پبلک نیوز اور اے پلس ٹی وی چودھری عبدالجبار کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک نیوز اور اے پلس ٹی وی چودھری عبدالجبار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں صحافی، سیاسی، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادا نے شرکت کی گذشتہ روز ان کا انتقال ہوا تھا۔ میڈیا انڈسٹری کے معتبرنام چودھری عبدالجبار کے انتقال پر سابق صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وصوبائی وزراء نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔