سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
03:54 PM, 12 Nov, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے 21نومبر کو مختصر دورے پر پاکستان آنا تھا۔ محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث پاکستان آنے کا ارادہ بھی ملتوی ہوگیا، سعودی وزیر اعظم انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قبل ازیں سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔