ایندھن کی کمی،جمعرات تک غزہ میں مواصلاتی خدمات بند کر دی جائیں گی،فلسطینی وزیر مواصلات
06:57 PM, 12 Nov, 2023
غزہ : فلسطینی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ جمعرات تک ایندھن کی کمی کے باعث غزہ میں تمام مواصلاتی خدمات منقطع کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11,100 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 8,000 سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔ میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہسپتالوں کو نشانہ بنانے اور لاشوں یا زخمیوں میں سے کسی کے داخلے کو روکنے کی وجہ سے، وزارت صحت ہفتے کے روز، گزشتہ گھنٹوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے درست اعداد و شمار جاری کرنے سے قاصر رہی۔"