آئی ایم ایف مشن کی وزارت خزانہ آمد، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

10:27 AM, 12 Nov, 2024

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نتھن پورٹر کی قیادت میں وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات کی، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام ملاقات میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم میں مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کرے گی۔

مزیدخبریں