عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹوکیس،اسلام آبادہائیکورٹ سے اہم خبرآگئی

12:34 PM, 12 Nov, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آبادہائیکور ٹ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 20نومبرتک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں ساڑھے دس بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایک اور کیس میں مصروف ہیں ساڑھے دس بجے تک وقفہ کر دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں  وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں