سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے

03:18 PM, 12 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بنچز کی تشکیل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی نے آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹہ جاری رہی۔ میٹنگ میں اس ہفتے میں آئینی مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے۔ کمیٹی میٹنگ جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپس آنے کا بعد بلائی گئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ کمیٹی میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر درخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔

ججز کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری:

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان سربراہی میں ججز کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے ججز کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔ ججز کمیٹی میں جسٹس جمال مندوخیل جسٹس محمد علی مظہر نے شرکت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ججز کمیٹی کو آئینی مقدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ ججز کمیٹی میں پرانے آئینی مقدمات کو ترجیحی بنیادوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک آئینی بینچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔ ججز کمیٹی نے دستیاب چھ ججز پر آئینی بینچ تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کمیٹی کا آئندہ اجلاس 13 نومبر کو ہوگا۔ رجسٹرار آفس 14 اور 15 نومبر کیلئے مقدمات کی سماعت کی کاز جاری کرے گا۔ 

مزیدخبریں