ویب ڈیسک: پنجاب میں 5 سالوں میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5ہزار 6 سو 23 کیسسز سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے 1ہزار 82 کیسسز رپورٹ ہوئے،2021میں پنجاب میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے 11سو 48 کیسسز درج ہوئے،2022 میں 1ہزار 1 سو 11 کیسسز سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے بعد کیسسز کی سالانہ تعداد 12 سو 5 ہوگئی،2024 کے صرف دس ماہ میں 1ہزار 77 کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،5 ہزار 6 سو 23 کیسسز میں سے 4ہزار 6سو کیسسز چالان ہوئے،9سو 62 کیسسز مختلف وجوہات کی بنا پر کینسل ہوگئے۔