آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری

05:34 PM, 12 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) ترجمان آئیسکو کا کہناہے کہ   آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  ابتدائی مرحلے میں اے ایم آئی میٹرز راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ سرکلز میں لگا رہے ہیں، 12 لاکھ اے ایم آئی میٹرز جون 2026ء تک نصب کر دیے جائیں گے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق  ہائی لاسز فیڈرز اور انڈسٹری کو ترجیحی بنیادوں پر اے ایم آئی میٹرز پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نےبتایا کہ   اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کی سہولت بھی موجود ہے، میٹر ریڈر کے بغیر خود کار طریقے سے میٹر ریڈنگ ممکن ہو گی۔

ترجمان آئیسکو نے کہا کہ   اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب سے اوور بلنگ اور بلوں کی ترسیل کی شکایات کا خاتمہ ہو گا، سسٹم اوور لوڈنگ سے محفوظ رہے گا، ٹرانسفارمرز اور میٹرز کی جلنے کی شرح کم ہو جائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  صارفین 24 گھنٹے بجلی کے استعمال کی مانیٹرنگ کر کے بل میں کمی لا سکتے ہیں، جبکہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز ڈیجیٹل اور خود کار طریقے سے منقطع کیے جا سکیں گے۔

مزیدخبریں