ویب ڈیسک: پاکستان میں ان دنوں فضائی آلودگی غیرمعمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔ جس کی وجہ سے لاہور اور پشاور سمیت بہت سے بڑے شہر ناقابل رہائش ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ ایئرکوالٹی انڈیکس کا 500 سے بھی تجاوز کرجانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسموگ شہریوں کا روگ بن چکا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔
ایکس پر شیئر کردہ ٹوئٹ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں پشاور،ملتان،لاہور،راولپنڈی،ہری پور،اسلام آباد اور کراچی کا اے کیو آئی لیول بتایا گیا ہے۔
اس سکرین شاٹ کےساتھ بلاول نے عنوان میں لکھا ہے کہ پیارے پاکستانیوں کراچی منتقل ہوجاؤ۔ کیونکہ صرف کراچی کا اےکیوآئی 78 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور اور ملتان کا اےکیوآئی 500 سے زیادہ اور لاہور کا 479 ہے۔ اسی طرح راولپنڈی 302، ہری پور 272 اور اسلام آباد کا 262 ہے۔
اس ٹوئٹ کے ردعمل بھی آرہے ہیں۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ اب تک کی بنا سوچ، بنا دل کے کسی سیاستدان کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ ہے۔
مونس الہٰی نے بلاول کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ہے کہ "کیا بونگی ماری ہے"۔
صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ " نہ رہے گا موبائل نہ چیک کریں گے اےکیو آئی"۔