(ویب ڈیسک ) کورین ڈراموں کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔
اس حوالے سے کورین میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔تاہم پولیس کی جانب سے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی۔
ادھر کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔
خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔