لاہور کی ٹریفک پولیس چالان و جرمانے کرنیوالی فورس بن گئی

06:50 PM, 12 Nov, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں ٹریفک پولیس چالان و جرمانے کرنیوالی فورس بن گئی ،  جتنے زیادہ چالان ،اتنا بڑا نقد انعام، ٹریفک پولیس عوام سے جرمانوں کی مد میں ماہانہ اربوں روپے بٹورنے لگی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے شہریوں کے لئے آئے روز کے ٹریفک چالان وبال جان بن گئے، جرمانوں سے تنگ شہری اور وارڈںز کی آپس میں تلخ کلامی و مڈ بھیڑ بھی معمول بن گئی،  ٹریفک کے بہاؤ کو ممکن بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے وارڈنز نے جرمانے کرنے کو اوولین فریضہ بنا لیا۔

ٹریفک پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اکتوبر کے مہینے  10 لاکھ سے زائد افراد کو چالان کر ڈالے،سٹی ٹریفک پولیس چالان کرنے کی ریس میں سب سے آگے،ایک ماہ میں 4 لاکھ 66 ہزار شہریوں کو جرمانے کیے گئے۔

سٹی ٹریفک پولیس اپنی اصل ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے شہریوں سے چالان وصول کرنے لگی، شہر میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا،وارڈنز چالان کرکے افسران کو کارگردگی دکھانے لگے،  مہنگائی سے پریشان عوام آئے روز کے چالان سے تنگ آگئی۔

مزیدخبریں