ایم این اے پرویز ملک نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک

05:49 AM, 12 Oct, 2021

احمد علی
لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کو نماز جنازہ کے بعد لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، شہبازشریف، خواجہ آصف، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، لیاقت بلوچ، لطیف کھوسہ سمیت سیاسی و سماجی اہم اداروں کی شخصیات نے شرکت کی. مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہنے والے پرویز ملک گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے، آج صبح ان کے جسد خاکی کو ہسپتال سے گھر منتقل کیاگیا ،گورنمنٹ کالج گلبرگ کے احاطہ میں میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر لایاگیا، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطا بندیال، سابق گورنر لطیف کھوسہ، زعیم قادری ،لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، شہبازشریف، خواجہ آصف، راناثنااللہ، رانا تنویر، احسن اقبال سمیت وکلاء سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم نے ادا کی. نماز جنازہ میں کارکنوں کی جانب سے بد مزگی بھی دیکھنے میں آئی اور اہم شخصیات سے تصاویر لینے کےلئے دھکم پیل ہوتی رہی، اس موقع پر کارکن جذباتی ہوکر دھاڑے مار کر روتے بھی رہے، پرویز ملک کو ان کے والدین کے پہلو میں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا.
مزیدخبریں