”حکومت چیئرمین نیب کو تاحیات رکھنا چاہتی ہے“

07:02 AM, 12 Oct, 2021

احمد علی
اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 چیلنج کرنے کا اعلان ،کہتے ہیں چئیرمین نیب کی مدت ملازمت ختم ہوئے 4 روز گزر گئے،معاملے پر اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،لگتا ہے یہ چئیرمین تاحیات رہیں گے. اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احاطۂ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا جمعے کی شام کو آرڈیننس آیا ہے، اسے ہائیکورٹ، سپریم کورٹ، سینیٹ میں چیلنج کیا جائے گا، یہ آرڈیننس صرف نیب کے نظام، حکومت کی چوری بچانے کیلئے استعمال ہوگا، چیئرمین نیب ریٹائرڈ ہو چکے، کوئی مشاورت نہیں کی گئی، پورا احتساب کا عمل ایک چیئرمین کے سر پر ہے. شاہد خاقان عباسی نے کہا لگتا ہے یہ چیئرمین تاحیات رہیں گے، معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے، نہ حکومت کو پرواہ ہے، نہ وزیروں کو پرواہ ہے، 16 کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہے، 18 کو سربراہی اجلاس ہے، پی ڈی ایم کا لائحہ عمل اجلاس میں طے کیا جائے گا.
مزیدخبریں