گوجرہ: بس کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر، 4 بچے جاں بحق

07:21 AM, 12 Oct, 2021

احمد علی

گوجرہ : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ روڈ پر بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر،4 طالب علم اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ،6 زخمی ہو گئے، وزیر اعلی پنجاب کا اظہار افسوس، زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت.

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے چک نمبر 302 سے رکشہ ڈرائیور شاہد بچوں کو لیکر شہر آرہاتھا کہ ٹوبہ روڈپر مخالف سمت سے آنیوالی بس نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ ،ایشال اوردوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ایمان،شانزہ اور خدیجہ شدید زخمی ہوگئیں جن کو ٹی ایچ کیو پہنچایا گیاجہاں سے شانزہ اور خدیجہ کو الائیڈ ہسپتال ریفرکردیاگیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے.

مزیدخبریں