پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 12 اکتوبر2021
08:16 AM, 12 Oct, 2021
پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا،دبئی کے قریب زیرآب ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی،پی ٹی سی ایل کی تصدیق،ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کافی سست ہوگئی،کیبل کی مرمت میں کئی روز لگ سکتے ہیں پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر دم توڑنے لگی،24 گھنٹوں کے دوران 689 مریض رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 1.62 فیصد رہی،مہلک وائرس سے مزید 18 اموات،مجموعی تعداد 28 ہزار 152 ہوگئی،41 ہزار 754 افراد زیرعلاج،2 ہزار 280 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کرسی خطرے میں پڑ گئی،ناراض اراکین نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی،تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط، ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگرشامل،گورنربلوچستان اسلام آباد پہنچ گئے،ظہورآغاکی وزیراعظم سےملاقات کاامکان وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،ملکی سیاسی ،معاشی و قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی،کابینہ اجلاس کے لئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داعش سے چھٹکارا پانے کے لئےطالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں،افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، افراتفری اور انسانی بحران جنم لے گا،کہابھارت کی نسل پرست حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنےکی کوشش کررہی ہے،پوری دنیا میں ایٹمی فلیش پوائنٹ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہی ہے