نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کی اتھارٹی ہے

11:47 AM, 12 Oct, 2021

احمد علی
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رات کو جنرل باجوہ اور وزیراعظم کی طویل نشست ہوئی، بہت سے لوگوں کی خواہشیں ہیں کہ سول ملٹری تعلقات خراب ہوں، دونوں کا ایک دوسرے سے قریبی رابطہ اور خوشگوار تعلق ہے، نئے ڈی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، اور وزیراعظم اس معاملے میں اتھارٹی ہیں . وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس میں کہا کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی فوج کی عزت میں کمی ہو، نہ ہی پاکستان کی فوج کوئی ایسا قدم اٹھائے گی جس سے سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو گی. فواد چوہدری نے کہا رحمت للعالمین اتھارٹی بچوں کیلئے تعلیمی نصاب کے حوالے سے کام کریگی، اتھارٹی کامقصد ہے یہ کہ ہم سیرت نبی ﷺ سے سبق حاصل کریں . فواد چوہدری نے مزید کہا ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزرا شریک تھے،ہمارے وزرا میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ پر اپنی تصاویر بنوائیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف بھی نماز جنازہ میں شریک تھے. ان کا کہنا تھا کہ ایئر سیال لمیٹڈ کو لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے،18اداروں کی اسامیاں ختم کی جارہی ہیں ،80 کے قریب ٹاپ لیول کی تعیناتیاں کرچکے ہیں. اسلام آباد میں ہونے والی چڑھائیوں سے بچنے کے لیے طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، فسادیوں کو روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس کا خصوصی یونٹ بنایا جائے گا، . انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے سی پیک پر کام کرنے والوں کے لیے آن لائن ویزہ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہر کابینہ اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بات کی جاتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کو آن لائن کر دیا گیا ہے، کابینہ نے افغان تاجروں کو بزنس ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، افغان شہریوں کی قانونی انٹری کے طریقہ کار کو آسان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افغانستان سے آنے والوں کیلئےویزہ فیس ختم کردی گئی ہے.
مزیدخبریں