پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،12 اکتوبر 2021

12:30 PM, 12 Oct, 2021

احمد علی
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رات کو جنرل باجوہ اور وزیراعظم کی طویل نشست ہوئی، بہت سے لوگوں کی خواہشیں ہیں کہ سول ملٹری تعلقات خراب ہوں، دونوں کا ایک دوسرے سے قریبی رابطہ اور خوشگوار تعلق ہے، نئے ڈی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، اور وزیراعظم اس معاملے میں اتھارٹی ہیں . وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس میں کہا کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان کی فوج کی عزت میں کمی ہو، نہ ہی پاکستان کی فوج کوئی ایسا قدم اٹھائے گی جس سے سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی ہو گی. ہم اتحادی،انتخابی اصلاحات پرہمیں اعتماد میں لیاجائے،کابینہ اجلاس میں ایم کیو ایم کا شکوہ،امین الحق نے کہاتحفظات دورنہ ہوئےتوساتھ چلنا مشکل ہوگا،شرکاکی ڈاکٹرعبد القدیرخان کےلیےفاتحہ خوانی،متحدہ قومی موومنٹ کااسلام آبادائیر پورٹ ،شہریاکسی سائنسی عمارت کومحسن پاکستان کے نام سےمنسوب کرنے کامطالبہ مریم نوازاورکیپٹن (ر )صفدر نےضمانت کاغلط استعمال کیا، نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا، مریم نوازاحتساب بیورو کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی،نیب نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت خارج کرنےکیلئےدرخواست دائر کردی
مزیدخبریں