ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت پیش ہونےتک عمران خان کوگرفتارنہ کیاجائے، چیف جسٹس

07:04 AM, 12 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر اعتراضات نظر انداز کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت پیش ہونے تک عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ قبل ازاں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عمران خان نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تا کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 11 ملزمان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔
مزیدخبریں