ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
07:35 AM, 12 Oct, 2022
کراچی: انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں54پیسے کی کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 217 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے . خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 217 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔