اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے استعفیٰ دے دیا

10:27 AM, 12 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر غور شروع کردیا۔ خیال رہے کہ رواں سال مئی میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، اشتر اوصاف 16-2015ء میں وزیرِ اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 2016ء میں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔ اشتر اوصاف نے 2018ء تک بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دی تھیں۔وہ 12-2011ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہے ہیں۔اشترا وصاف علی 2 مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔
مزیدخبریں