واٹس ایپ گروپس میں 1024 افراد شامل کرنیکا نیا فیچر

12:05 PM, 12 Oct, 2022

احمد علی
اب واٹس ایپ فی گروپ 1,024 شرکا کو سپورٹ کرے گا۔ واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر ہے، گروپ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے ان کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کو ہے۔ واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن پر نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور اس پر محدود صارفین کو رسائی بھی دی جا چکی ہے۔ نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ فی گروپ 1,024 شرکا کو سپورٹ کرے گا. واٹیس ایپ کمپنی کی جانب سے گروپ کے لیے شرکا کی تعداد بڑھا کر 1,024 کی جا رہی ہے،جسپر کام جاری ہے، یہ فیچر جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔اس وقت یہ فیچر بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے جون میں 512 رکنی گروپس کے لیے سپورٹ شامل کی تھی، اور اب یہ تعداد اس سے بھی دوگنی ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹس ایپ نے گروپس سے متعلق دیگر فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں، جس کے تحت اب کسی بھی صارف کی جانب سے گروپ کو چھوڑنے کے بعد اس کا نوٹی فکیشن ایڈمن کے علاوہ دوسرے افراد کو نظر نہیں آئے گا اور گروپس میں صارفین کے نامناسب میسیجز کو ایڈمن کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
مزیدخبریں