وائلڈ لائف فوٹوگرافی کا انعام امریکی خاتون کے نام

12:35 PM, 12 Oct, 2022

احمد علی
ینگ وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 کا بہترین فوٹو گرافر کا ایوارڈ امریکی خاتون نے حاصل کر لیا. وائلڈ لائف فوٹوگرافی کے ہونے والے سالانہ مقابلے کی مختلف کیٹیگریز میں 93 ممالک کے فوٹوگرافروں کی 38 ہزار سے زائد تصویروں کو شامل کیا گیا ہے۔مقابلے میں سال کے بہترین فوٹو گرافر کا ایوارڈ امریکی خاتون کو ملا، انہوں نے شہد کی مکھیوں کے ایک جھرمٹ کی تصویر انتہائی خوبصورت انداز سے بنائی تھی۔ ینگ وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022کا دوسرا ٹائٹل تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سولاں سالہ فوٹو گرافر نے جیت لیا، جس کی تصویر میں وہیل مچھلی کے رنگوں کو نمایاں کیا گیا تھا۔ کینری جزیرے میں خوبصورت انداز بنائے پرندے کی تصویر بھی ٹاپ پر رہی۔ وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں بڑی تصویر کی کیٹیگری میں ، ڈائینگ لیک کی ڈرون تصویر کو منتخب کیا گیا اربن وائلڈ لائف کیٹیگری میں سفید ریچھوں کے گھر کی تصویر فاتح رہی۔ محبت سے بھرے انداز کی خوبصورت تصویر کو بھی شامل کیا گیا کہ جس میں اپنے نگران کے سینے پر سر رکھے گوریلا کی موت نے فوٹو جرنلزم کیٹیگری میں اپنا نام بنایا۔ نیلے پانیوں پر کھڑے فلیمنگو کو بھی نیچرل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے. سانپ کے چمگادڑ کے شکار کی تصویر بھی بہترین تصویر قرار پائی. سمندر میں اسٹار فش کے خوبصورت رقص کی تصویر کو شامل کیا گیا ہے. مقابلے کی سرفہرست تصاویروں کو 14 اکتوبر کو لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
مزیدخبریں