عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ

12:45 PM, 12 Oct, 2022

احمد علی
لاہور: ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے عمرسرفراز چیمہ کو ٹوئٹر پیغام میں مبارکباد بھی دے دی ہے۔ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے استعفی دیا تھا اس وقت انہوں بیان میں کہا تھا کہ آج میں نے زاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ انشاللہ آگے بھی پی ٹی آی کے ادنی کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا۔
مزیدخبریں