شہباز شریف ، حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری
01:05 PM, 12 Oct, 2022
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا گیا۔ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا، فیصلہ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کہ جج اعجاز حسن اعوان نے سنایا۔ عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر فاروق باجوہ کی جانب سے بریت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کیس آگے چلے اور ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے انکا ٹرائل مکمل کیا جائے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر العربیہ شوگر ملز اور رمضان شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد ہے، حمزہ شہباز پر مبینہ 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے سی ای او تھے۔